Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کا اظہار یکجہتی، برج خلیفہ انڈین پرچم کے رنگوں سے سج گیا

امارات میں مقیم غیر ملکیوں میں انڈین سب سے بڑی کمیونٹی ہیں۔(فوٹو ٹوئئر)
متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس وبا سے نمٹنے اور وبا کے خطرات کو دھماکہ خیز ہونے سے روکنے کے لیے انڈیا سے یکجہتی کا اظہارکیا ہے۔
دبئی میں برج خلیفہ کو انڈین پرچم کے رنگوں سے روشن کیا گیا اور یہ عبارت تحریر تھی کہ اس مشکل وقت میں انڈیا اور اس کے تمام لوگوں لیے دعائیں، امید اور سپورٹ۔
متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر ملکیوں میں انڈین سب سے بڑی کمیونٹی ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے خبررساں ادارے وام کے مطابق اماراتی وزارت خارجہ نے حکومت ہند اور وبا سے مرنے والوں کے اعزہ سے افسوس کا اظہار کیا۔ 
امارات نے انڈیا کے دوست عوام کی صحت وسلامتی اور متاثرین کی فوری شفا کی آرزو ظاہر کی۔
اماراتی دفتر خارجہ نے کہا کہ امارات اور انڈیا کے درمیان سٹراٹیجک اور گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔ ایک دوسرے کے احترام، افہام و تفہیم، تعاون اور مشترکہ مفادات پر قائم ہیں۔ 
امارات نے امید ظاہر کی کہ انڈیا بہت جلد اس مشکل مرحلے پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائے گا۔ 

شیئر: