Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید کی چھٹیوں میں تفریحی مقامات اور ٹرانسپورٹ بند کرنے کا اعلان

سرکلر کے مطابق 8 مئی سے 16 مئی تک تمام سیاحتی مقامات بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایت پر وزارت داخلہ کی جانب سے سرکلر جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اعتکاف، شب برات اور نماز عید کے لیے ایس او پیز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
منگل کو جاری کیے گئے سرکلر کے مطابق 8 مئی سے 16 مئی تک تمام سیاحتی مقامات بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاحتی مقامات کے قریب موجود تمام ٹورسٹ ریزورٹس، پبلک پارکس اور ہوٹلز بھی بند رہیں گے۔
 
اس کے علاوہ سیاحتی مقامات کو جانے والے راستے بھی بند کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے مری، گلیات، سوات، کالام، گلگت بلتستان اور سی ویو پر خصوصی توجہ مرکوز رہے گی۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہے گی. صرف گلگت بلتستان کے مقامی افراد کو سفر کی اجازت ہوگی۔ 
تعطیلات کے دوران گلگت بلتستان کے رہائشیوں کو اپنے گھر واپس جانے کی اجازت ہوگی۔
وزارت داخلہ نے اپنے سرکلر میں صوبوں کو تعطیلات کے دوران تمام سیاحتی مقامات، ہوٹلز، شاپنگ مالز، ریستوران، پبلک پارکس اور ٹرانسپورٹ بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس کے علاوہ عید کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری رہے گی۔

شیئر: