سعودی عرب کاپی رائٹ تحفظ کے گراف میں 114 ملکوں سے آگے
سعودی عرب کاپی رائٹ تحفظ کے گراف میں 114 ملکوں سے آگے
منگل 27 اپریل 2021 17:49
سعودی عرب 2020 میں چار درجے پیشرفت حاصل کرکے 24 ویں نمبر پر آیا۔ (فوٹو: عکاظ)
بین الاقوامی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کاپی رائٹ تحفظ کے گراف میں 114 ملکوں سے آگے ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل مسابقت کی رپورٹس میں بتایا گیا کہ ’سعودی عرب نے 2018 کے مقابلے میں کاپی رائٹ کے تحفظ کے حوالے سے چار درجے پیشرفت حاصل کی ہے۔‘
141 ممالک میں سے 114 سے زیادہ پر سعودی عرب کو برتری ہے۔ بین الاقوامی درجہ بندی میں 2018 میں 27 ویں نمبر پر تھا۔ 2020 میں چار درجے پیشرفت حاصل کرکے 24 ویں نمبر پر آیا۔
سرکاری اداروں کی کارکردگی جانچنے والے قومی مرکز ’ادا‘ نے بتایا کہ محکمہ جاتی ڈیویلپمنٹ کے ورلڈ انسٹی ٹیوٹ کاپی رائٹ گراف جاری کرتا ہے اور اس کی بڑی اہمیت ہے۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے کاپی رائٹ گراف کے حوالے سے جو پیشرفت حاصل کی ہے وہ قیادت کی سرپرستی کا نتیجہ ہے۔