Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے  فاصلہ نما کڑا

سماجی فاصلے کی پابندی سے کڑے کا اصول اخذ کیا- (فوٹو سبق)
سعودی انجینیئر محمد غصاب العنزی نے کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے  فاصلہ نما کڑا ایجاد کرلیا- العنزی سائبر سیکیورٹی  میں ماسٹرز کررہے ہیں جبکہ حائل یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت کے پروگرام سے بھی منسلک ہے-
العنزی نے ایسا کڑا ایجاد کیا ہے جو نئے کورونا وائرس کو ایک شخص سے دوسرے میں منتقل ہونے سے بچانے کے لیے ایک میٹر کا محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے-
سبق ویب سائٹ کے  مطابق العنزی نے سماجی فاصلے کی پابندی سے کڑے کا اصول اخذ کیا- کڑے میں یہ خصوصیت ہے کہ وہ مخصوص لہروں کے ذریعے کڑا پہننے والے کو انتباہ دیتا ہے کہ اس کا سماجی فاصلہ کم ہورہا ہے-
العنزی نے توجہ دلائی کہ فاصلہ نما کڑا  شدید قسم کی ویووز جاری کرتا ہے- جو آواز کی صورت میں کڑا پہننے والے کے کان تک پہنچتی ہے- اس کی آواز نہایت گھناؤنی ہوتی ہے جسے سننا مشکل ہوتا ہے-  آواز سنتے ہی کڑا ہولڈر متنبہ ہوجاتا ہے- اگر وہ مقررہ سماجی فاصلے کا اہتمام  نہیں کرتا تو ایسی صورت میں تنبیہ الارم بجتا رہتا ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: