Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن کے شاہی ایلچی شہزادہ محمد بن طلال کا انتقال

شہزادہ محمد کو 1973 میں شاہ اردن کا نجی نمائندہ تقرر کیا گیا تھا- (فوٹو سبق)
اردن کے ایوان  شاہی نے جمعرات کو بیان جاری کرکے کہا ہے کہ شہزادہ محمد بن طلال کا 81 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا-
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایوان شاہی نے شہزادہ محمد بن طلال کی وفات پر رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا- وہ شاہ اردن کے نجی نمائندے تھے-
شہزادہ محمد بن طلال 2 اکتوبر 1940 کو پیدا ہوئے  تھے- وہ اردن کے دوسرے فرمانروا شاہ طلال بن عبداللہ اور ملکہ زین الشرف کے دوسرے بیٹے تھے-
شہزادہ محمد کو 1973 میں شاہ اردن کا نجی نمائندہ تقرر کیا گیا تھا- وہ اپنی وفات تک اس منصب پر فائز رہے-
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: