Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی ممالک اور پاکستان کے درمیان آزاد تجارت پر مذاکرات

خلیجی تعاون کونسل میں شریک ممالک اور پاکستان کے درمیان آزاد تجارت کے مذاکرات کے لیے ورچوئل ایجنڈا اجلاس کیا ہے۔
 خلیجی وفد کی قیادت سعودی عرب کے نائب وزیر خزانہ ڈاکٹر حمد البازعی اور پاکستانی  وفد کی قیادت وزارت تجارت کے معاون سیکریٹری برائے سفارتی تجارت محمد کریم نے کی ہے۔ 
جی سی سی جنرل  سیکریٹریٹ نے ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ اجلاس میں پاکستان اور جی سی سی کے درمیان آزاد تجارت کے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے ضروری اقدامات زیر بحث آئے ہیں۔
مشترکہ اجلاس کے شرکا نے فریقین کے درمیان اقتصادی تعلقات اور تجارتی حجم کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں فریقین کے منفرد تعلقات کے استحکام میں آزاد تجارت کے معاہدے  کے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ 
معاون سیکریٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر عبدالعزیز العویشق نے کہا کہ  خلیجی تعاون کونسل میں شامل ممالک 5 جنوری 2021 کو العلا میں منعقدہ خلیجی سربراہ اجلاس کے فیصلے کے مطابق پاکستان کے ساتھ آزاد تجارت کا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔
اجلاس کے شرکا نے آزاد تجارت کے مذاکرا ت کی بحالی کے طریقہ کار اور معاہدے میں مختلف موضوعات کے اندراج پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس میں طے کیا گیاکہ فریقین مذاکرات کا اگلا دور شروع کرنے سے قبل تجاویز، اعتراضات، پیشکشوں اور درخواستوں کا تبادلہ کریں گے۔

شیئر: