جرمن مہمان کو جدہ کے قدیم علاقے کے بارے میں تفصیل سے مطلع کیا گیا اس دوران انہیں تاریخی علاقے میں موجود مختلف سڑکوں اور مکانوں کی تاریخ اور انکے مالکان کا تعارف بھی کرایا گیا۔
سیاحتی گائیڈ نے جرمن قونصل کو جدہ کی ’فصیل‘ کے بارے میں بھی تفصیل سے آگاہ کیا جبکہ ’بیت الجداوی‘ میوزیم میں رکھی گئی نادرتصاویر اور بورڈ ودیگر قدیم اشیا کی تاریخ کے حوالے سے بتایا