Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سماجی فاصلے کی خلاف ورزی پر طائف کی روایتی مارکیٹ سیل

روایتی مارکیٹوں میں افراد کی تعداد کو محدود کرنا ممکن نہیں ہوتا(فوٹو، سبق)
طائف بلدیہ نے شہر کی مشہورو معروف روایتی مارکیٹ کو سیل کردیا۔ مارکیٹ میں کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزیاں ریکارڈ کیے جانے پر بلدیہ کی ٹیم نے کارروائی کی۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق طائف شہر کی بلدیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مارکیٹ میں ہونے والے ازدحام کی وجہ سے کورونا ضوابط پر عمل درآمد نہیں کیاجارہا تھا جس پر خدشہ تھا کہ کورونا وائرس تیزی سے لوگوں میں نہ پھیل جائے۔
بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے مارکیٹ کا سروے کرنے کے بعد رپورٹ متعلقہ ادارے کے ذمہ دار کو پیش کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے تحت مارکیٹ کوسیل کرنے شفارش بھی کی۔


تفتیشی ٹیم کی رپورٹ پر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے روایتی مارکیٹ کو فوری طورپربند کرنے کا حکم صادر کردیا گیا تاکہ  کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔
واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر کے تحت مارکیٹوں میں ہونے والے ازدحام پرقابو پانے کےلیے ایس اوپیز مقرر کیے گئے ہیں جن کے مطابق مارکیٹوں میں گنجائش سے زائد افراد کے داخلے پرپابندی عائد کی گئی ہے۔
ایسی مارکیٹیں جو پرانی طرز کی ہیں وہاں ایس اوپیز پر عمل کرنا قدرے دشوارہوتا ہے کیونہ کھلی مارکیٹوں میں لوگوں کی تعداد کومحدود کرنا ممکن نہیں ہوسکتا ۔
بلدیہ کے ادارے ان مارکیٹوں میں موجود دکانوں  کو عارضی طورپر بند کرانے کے احکامات صادرکردیتے ہیں جہاں سماجی فاصلے کے اصول پرعمل ممکن نہیں ہوسکتا۔

شیئر: