کن ملکوں کے سفر پر پابندی ہے؟
متعلقہ اداروں نے ممنوعہ ممالک کی فہرست جاری نہیں کی- (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) سے دریافت کیا گیا تھا کہ یہ بتایا جائے کہ سعودی شہری کن ملکوں کا سفر نہیں کرسکتے-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق السعودیہ نے کہا ہے کہ ابھی تک ان ملکوں کی کوئی فہرست نہیں ہے جن کے سفر پر پابندی ہو- ابھی تک صرف اتنا ہے کہ مقامی شہری ان ممالک کی پابندیوں کا احترام کریں جن کا وہ سفر کرنا چاہتے ہیں-
ایک سعودی شہری نے دریافت کیا تھا کہ ’کیا مصر ان ممالک میں شامل ہے جن کے سفر پر 17 مئی کے بعد پابند لگی ہوئی ہے‘-
یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ سعوی شہری 5 شوال مطابق 17 مئی 2021 سے کورونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ سعودی عرب سے باہر جاسکتے ہیں- بیرونی سفر پر پابندیاں اٹھالی گئیں-
السعودیہ نے توجہ دلائی کہ سعودیوں کے لیے پروازوں کی بحالی کی اجازت دی ہے لیکن متعلقہ اداروں نے سفر کے لیے ممنوعہ ممالک کی کوئی فہرست جاری نہیں کی-
السعودیہ کا کہنا ہے کہ سب لوگ سعودی عرب کے سفر سے متعلق ضوابط کے بارے میں ویب سائٹ کے رجوع کرتے رہیں- کیونکہ اس حوالے سے مسلسل اپ ڈیٹ آرہی ہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں