تمام سینٹرز پر عید الفطر کے دوران ویکسین کی سہولت ہوگی: وزارت صحت
ویکسین سے اب تک کوئی موت نہیں ہوئی- (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں نئے کورونا وائرس کی کسی بھی ویکسین سے موت کا کوئی بھی واقعہ ریکارڈ پرنہیں آیا-
العربیہ نیٹ اور عاجل کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے اتوار کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ مملکت بھر میں تمام سینٹرز عید الفطر کے دوران بھی ویکسین فراہم کریں گے- جو سعودی شہری یا مقیم غیرملکی ان دنوں میں ویکسین لگوانا چاہیں وہ تاریخیں حاصل کرسکتے ہیں-
ڈاکٹر العبد العالی نے بتایا کہ لاعلاج امراض یا مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد اور حاملہ خواتین کو بھی کورونا ویکسین لگوانے میں کوئی مسئلہ نہیں- لاعلاج امراض میں مبتلا افراد کے لیے یہی مشورہ ہے کہ وہ پہلی فرصت میں ویکسین لگوالیں- اب تک 10.5 ملین ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں