Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'گھبرانا نہیں ہے‘، پاکستان میں عیدالفطر جمعرات کو

پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے بدھ کی رات 11:30 بجے یہ اعلان کیا گیا کہ شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور عیدالفطر جمعرات 13 مئی کو ہوگی۔
 تاہم اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر ایک بحث جاری رہی کہ پورے پاکستان میں عید ایک ساتھ منائی جائے گی یا نہیں؟ روزے 30 ہوں گے یا نہیں؟ ملک کے کن علاقوں میں چاند نظر آنے کی کتنی شہادتیں موصول ہوئی ہیں؟ عموماً یہ سوال ہر سال شوال کا چاند دیکھنے سے قبل زیر بحث آتے ہیں۔ پاکستان کے مختلف علاقوں کی طرح ایک بحث سوشل میڈیا پر ابھی بھی جاری ہے۔
بدھ کے روز اس موضوع کے حوالے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان بحث جاری تھی کہ پاکستان کی وفاقی وزیر اطلاعت و نشریات فواد چوہدری نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر رمضان کا چاند دکھائی دینے کے حوالے سے اپنی ایک  ٹویٹ میں لکھا کہ ’اس وقت چاند کی عمر پاکستان میں 13 گھنٹے 42 منٹ ہے لہٰذا چاند کا آج نظر آنا ممکن ہی نہیں جن حضرات نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے یہ ان کی آپشن ہے لیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہو گی، سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔‘
یاد رہے اس بحث کو ختم کرنے کے لیے گذشتہ برس حکومت کی جانب سے  ایک موبائل ایپ متعارف کرائی گئی جس کے ذریعے چاند نظر آنے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ مگر اس کو متعارف کرانے کا کوئی فائدہ ہوا یا نہیں اس حوالے سے سوشل میڈیا صارف شمس الدین امجد لکھتے ہیں کہ ’مفتی منیب الرحمٰن صاحب کو تو رؤیت ہلال کمیٹی سے ہٹا دیا اور دعویٰ یہ کیا گیا تھا کہ اب عید ایک دن منائی جائے گی مگر ہوا تو وہی جو ہوتا آیا ہے، اور مفتی پوپلزئی صاحب نے حسب معمول اعلان کر دیا ہے۔ تو گویا مسئلہ مفتی منیب الرحمٰن صاحب کی عینک کا نہیں تھا، کچھ اور تھا۔‘
چاند نظر آنے کے فیصلے میں تاخیر ہونے پر ٹوئٹر صارف سہیل خان لکھتے ہیں کہ ’مفتی منیب الرحمان کو یاد کر رہے ہیں۔ یہ نیا شخص بہت وقت لے رہا ہے۔ جلدی علان کرو بھائی اس تجسس کو ختم کرو۔‘
صارف اسامہ خلجی رویت ہلال کمیٹی کو چاند کی نظر نہ آنے پر لکھتے ہیں کہ ’کیوں کبھی رویت ہلال کمیٹی کو خیبر پختونخوا یا بلوچستان سے چاند کی قابل اعتماد شہادتیں موصول نہیں ہوتی؟ شاید اس کی وجہ نسل پرستی ہے۔‘
وفاقی وزیر فواد کے اس فیصلے کو سراہرے ہوئے صحافی کامران خان کے جواب میں ٹوئٹر ہینڈل ’ہیلنگ ہینڈ‘ کا کہنا ہے کہ ’یہ ٹیکنالوجی کی جیت ہے تاریخ میں پہلے بار فواد چوہدری نے ان کو چیلنج کیا۔ عوام ٹیکنالوجی پر یقین رکھتے ہیں اور  جمعہ کے دن عید منانے پر متفق ہو گئے ہیں۔‘

شیئر: