پاکستان کی وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ 14 اپریل کو ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے ٹویٹ کیا کہ رمضان کا چاند 13 اپریل کو نظر آئے گا اور اسلام آباد، پشاور، لاہور اور کراچی میں چاند واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔
The moon of Ramzam , 1442 AH will be sighted on the evening of April 13, 2021, and the first Ramzan will be on the 14th April, 2021 ( InshaAllah). The moon will be clearly sighted in Islamabad, Lahore, Peshawar and Karachi.
— Ministry of Science & Technology (@MinistryofST) April 3, 2021
اس ٹویٹ کو وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ریٹویٹ کیا تاہم انہوں نے 14 اپریل کی بجائے 14 رمضان لکھ ڈالا جس پر کچھ صارفین نے نشاندہی بھی کی کہ 14 رمضان نہیں بلکہ 14 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔
وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی نے تصحیح کر کے دوبارہ ٹویٹ کیا۔
فیض ملک نامی صارف نے غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’نیڈ کریکشن‘ یعنی تصحیح کی ضرورت ہے۔
Need correction.
رمضان کا چاند 13 اپریل کی شام کو لاہور،اسلام آباد،پشاور سمیت کئ دیگر شہروں میں واضع طور پر دیکھا جاسکے گا اور
14 اپریل *چودہ رمضان*
کو پہلا روزہ ہو گا۔ خدا یہ رمضان سب کیلئے رحمت اور برکت کا باعث کرے آمین— Taufeez (@TaufeezMalik) April 3, 2021