Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین شعبوں میں ملازمین کے لیے لازمی ویکسینیشن کی ڈیڈ لائن ختم

ڈیڈ لائن کے بعد ویکسین نہ لگوانے والے ہفتہ وار ٹیسٹ کرائیں گے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت بلدیات کی جانب سے تین سماجی شعبوں کے کارکنوں کے لیے لازمی ویکسینیشن کی ڈیڈ لائن یکم شوال کو ختم ہو گئی۔ وزارت کی جانب سے ہوٹلوں، اشیائے خورونوش فروخت کرنے والی دکانوں اور سٹالز کے علاوہ مردانہ باربرشاپس و بیوٹی پارلرز میں کام کرنے والے کارکنوں کے لیے لازمی ویکسینیشن کی مہلت یکم شوال تک تھی۔
ویب نیوز ’سبق ‘ کے مطابق مذکورہ شعبوں کے کارکنوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ یا تووہ مذکورہ مہلت کے دوران کورونا ویکسین لگوائیں یا ہفتہ واراپنے خرچ  پر کورونا ٹیسٹ کروائیں۔

کسی بھی ادارے یا مارکیٹ میں جانے کےوالے کےلیے صحتی ایپ لازمی ہے(فوٹو، ایس پی اے)

واضح رہے سعودی عرب میں وزارت صحت کی جانب سے شہریوں اور سعودی عرب میں رہنے والے غیر ملکیوں کے لیے مفت کورونا ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھا جاسکے۔
وزارت صحت نے مملکت کے تمام ریجنز میں ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے ہیں ۔ ویکسین لگوانے کےلیے وزارت کی ایپ ’صحتی‘ پر رجسٹرکرانے کے بعد مقررہ دن اور وقت کے مطابق سینٹر میں جاکرویکسین لگوائی جاتی ہے۔
ویکسین لگوانے کے دوہفتے کے بعد وزارت صحت کی ایپ ’توکلنا‘ پر ’ویکسین کی پہلی خوراک سے محفوظ ‘ کا اسٹیٹس ظاہر ہو جاتا ہے۔

 مملکت میں تمام لوگوں کو مفت ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

خیال رہے وزارت کے قانون کے مطابق کسی بھی ادارے یا مارکیٹ میں جانے والے کو’صحتی ‘ ایپ کا اسٹیٹس دکھانا لازمی ہے۔
اگر کوئی شخص کورونا میں مبتلا ہوتا ہے تو صحتی ایپ پراسکا اسٹیٹس بیماری کی نشاندہی کردیتا ہے بصورت دیگر’بیماری سے محفوط‘ کی عبارت دکھائی دیتی ہے اور ایپ کا رنگ سبز ہوتا ہے۔

شیئر: