Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اس سال کورونا وبا پہلے سے زیادہ مہلک ہو سکتی ہے: عالمی ادارہ صحت

کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں اب تک 33 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
  عالمی ادارہ صحت نے کورونا کے حوالے سے ایک خوفناک انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا دوسرا سال ’بہت زیادہ مہلک‘ ہو سکتا ہے۔
 فرانیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم  کے حوالے سے بتایا ہے کہ  ’ہم وبا کے دوسرے سال میں ہیں جو پچھلے کی نسبت زیادہ مہلک ہے۔‘
جاپان میں صورت حال کا تاریک پہلو اس طرح سامنے آیا ہے کہ جاپان نے اولمپکس سے صرف دس ہفتے قبل تین علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے، جبکہ دوسری طرف ایک مہم بھی چلائی جا رہی ہے جس میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد افراد کے دستخطوں پر مشتمل پٹیشن دائر کی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اولمپکس کو منسوخ کر دیا جائے۔
ٹوکیو اور کچھ دوسرے علاقے مئی کے آخر تک ہنگامی حالت میں ہیں۔ ہیروشیما، اوکایامہ اور شمالی ہوکیدو، جس نے اولمپک میراتھان کی میزبانی کرنی ہے، یہ علاقے بھی اب ہنگامی حالت میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔
جاپان کے عوام کی رائے اس سال کی گرمیوں میں اولمپکس کا انعقاد روکنے کے حق میں ہے۔

جاپانی عوام کی رائے اولمپکس کا انعقاد روکنے کے حق میں ہے (فوٹو: اے ایف پیٌ

سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے جمعے کے روز کہا تھا ’ کھلاڑیوں کو اس فیصلے کی ضرورت ہے کہ کیا یہ ہو رہے ہیں یا نہیں؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں اولمپکس میں شوق سے کھیلنا چاہوں گا لیکن اگر وہ صورت حال کی مناسبت سے منعقد نہیں ہوتے تو میں وہ پہلا انسان ہوں گا جو اس بات کو سمجھے۔‘
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کورونا وبا کی 2019 میں سامنے آنے سے لے کر اب تک کم سے کم 33 لاکھ 46 ہزار 813 افراد دنیا بھر میں ہلاک ہو چکے ہیں۔
 
 

شیئر: