Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں عیدالفطر کی تعطیلات ختم ہونے پر تدریسی عمل بحال

سالانہ امتحانات 8  سے17 جون 2021 کے درمیان  ہوں گے۔(فائل فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کی تعطیلات ختم ہونے پر اتوار سے تدریسی عمل بحال ہوگیا ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق وزارت تعلیم کے نصاب پر چلنے والے سرکاری اور نجی سکولوں اور بین الاقوامی سکول کھل گئے۔
سکول انتظامیہ نے نصابی عمل کو پہلے سے طے شدہ اوقات کار کے مطابق سالانہ امتحانات سے قبل مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
 امارات فاؤنڈیشن برائے تعلیم نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ 2020 اور 2021 کے تعلیمی سال کے لیے چوتھی سے بارویں ویں جماعت تک سالانہ امتحانات 8  سے17 جون 2021 کے درمیان  ہوں گے۔
امتحانات کی تیاری کا انعقاد 23 سے 27 مئی کو ہوگا تاکہ طلبہ کی سالانہ امتحان کے لیے تیاری کو جانچا جاسکے۔
امارات فاؤنڈیشن برائے تعلیم کا کہنا ہے کہ وہ طلبہ جو تکنیکی وجوہ یا کسی اور وجہ سے غیرحاضری کے باعث سالانہ امتحانات میں شریک نہیں ہوسکیں گے ان کے لیے امتحانات کی ری سٹس کا انعقاد 20 سے 24 جون کو ہوگا۔
تیسری جماعت کے طلبہ کو سالانہ امتحانات سے استثنی دیا گیا ہے۔ ان کی تعلیمی کارکردگی کو اساتذہ کی طرف سے جانچا جائے گا۔ 

شیئر: