وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی بے ضابطگیوں میں نام سامنے آنے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
زلفی بخاری نے اپنے استعفے کا اعلان پیر کے روز ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹس کے ذریعے کیا۔
اپنی ٹویٹس میں ان کا کہنا ہے کہ ’میرے وزیراعظم ہمیشہ یہ کہتے ہیں کہ اگر ایک شخص کا نام صحیح یا غلط طور پر کسی انکوائری میں آتا ہے تو اسے عوامی عہدے سے اس وقت تک الگ ہوجانا چاہیے جب تک وہ اپنا نام کلیئر نہیں کروا لیتا۔‘
مزید پڑھیں
-
موجودہ حکومت میں کرپشن کیسے بڑھی؟
Node ID: 455036
-
حکومت اور اپوزیشن میں کون کون نیب کیسز کا سامنا کر رہا ہے؟
Node ID: 528581
-
’پاکستان میں گزشتہ سال کرپشن میں اضافہ ہوا‘
Node ID: 536301
انہوں نے لکھا کہ ’وہ الزامات اور میڈیا کے جھوٹ سے اپنا نام کلیئر ہونے تک اپنا عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔ میں یہ بات دہراتا اور واضح کرتا ہوں کہ میرا رنگ روڈ منصوبے یا اس علاقے میں جاری رئیل اسٹیٹ منصوبوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔‘
زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ ’اس مرتبہ انکوائری کسی اہل شخصیت کی جانب سے ہونی چاہیے۔ میں جوڈیشل انکوائری کی حمایت کرتا ہوں۔‘
’میں یہیں پاکستان میں قیام کروں گا اور وزیراعظم اور ان کے وژن کے ساتھ کھڑا ہوں۔ میں نے اپنے ملک کی خدمت کرنے کے لیے اپنی بیرون ملک کی زندگی کی قربانی دی، میں ہر طرح کی انکوائری کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں۔‘
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال نے پیر کے روز ہی راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں مبینہ طور پر اربوں روپے کی بدعنوانی، بے ضابطگی اور غیر قانونی طور پر زمین لینے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیا۔
میڈیا میں زلفی بخاری اور وزیر ہوابازی غلام سرور خان پر یہ الزامات عائد کیے جا رہے ہیں کہ دونوں کابینہ ارکان نے مبینہ طور پر اپنی زمینوں اور چند ہاؤسنگ سوسائٹیز کو فائدہ پہنچانے کے لیے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے ڈیزائن میں تبدیلیاں کروائی ہیں۔
تاہم زلفی بخاری اور غلام سرور خان کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی گئی ہے اور دونوں کا کہنا ہے کہ ’وہ ہر قسم کی انکوائری کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘
2/3
by resigning from office until my name is cleared up of any allegations and media’s obnoxious lies.I reiterate that I have nothing to do with Ring Road or any ongoing Real Estate project.This time the inquiry should be done by capable personnel,I endorse a judicial inquiry.
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) May 17, 2021