Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  ’میڈ اِن سعودیہ‘ پروگرام کے لیے بین الاقوامی مارکیٹنگ مہم

سعودی مصنوعات کو عالمی برانڈ کے مطابق تیار کیا جائے گا۔( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب انٹرنیشنل مارکیٹ کو ٹارگٹ کرنے کےلیے اپنے ’میڈ اِن سعودیہ‘ بین الاقوامی مارکیٹنگ مہم شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
 الشرق بزنس کے مطابق سعودی وزیر برائے صنعت و معدنیات بندر الخریف نے کہا ہے کہ یہ پروگرام سرکاری اور نجی شعبے کی ایجنسیوں کی مملکت کو ایک اہم صنعتی طاقت میں تبدیل کرنے کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدی صلاحیت میں اضافہ اور ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے کے لیے مقامی مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی ملک کی ایک اہم ضرورت بن چکی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس پروگرام کے تحت سعودی عرب  مقامی، علاقائی اورعالمی مارکیٹ میں سعودی مصنوعات  کو عالمی برانڈ کے مطابق  تیار کرے گا۔
خلیجی حکومتوں نے کورونا کی عالمی وبا کے دوران گھروں میں مزید سامان تیار کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں جس سے عالمی سطح پر سپلائی چین میں خلل پڑا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گذشتہ سال صنعتی ترقی کے عمل کو تیز کرنے اور سعودی عرب کو ’ایک عالمی صنعتی منزل‘ میں تبدیل کرنے کے لیے 2021 کی پہلی سہ ماہی میں ’میڈ  ان سعودیہ‘ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

شیئر: