Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سے شاہِ بحرین کا رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

’دونوں رہنماؤں نے خطے کو درپیش تازہ صورتحال اور معاملات پر بھی گفتگو کی ہے‘ ( فوٹو: واس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز سے بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ٹیلیفونک رابطہ کل پیر کو کیا گیا تھا جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور بحرین کے مستحکم برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے مزید استحکام لانے کے علاوہ خطے کو درپیش تازہ صورتحال اور معاملات پر بھی گفتگو کی ہے۔

شیئر: