سعودی عرب نے پیرس میں منعقدہ سوڈان امدادی کانفرنس میں 20 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔
پیرس کانفرنس میں سعودی وفد کی قیادت ولی عہد کی نیابت کرتے ہوئے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وفد میں وزیر خزانہ محمد الجدعان کےعلاوہ سعودی وزارت خارجہ اور وزارت خزانہ کے کئی عہدیدار شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سوڈان اور اسرائیل تعلقات معمول پر لانے کے لیے متفقNode ID: 513091
-
’ ہمیں خیرات نہیں بلکہ سرمایہ کاری درکار ہے‘Node ID: 566306
سعودی وزیر خارجہ نے مملکت کی جانب سے سوڈان کے لیے 20 ملین ڈالر عطیے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سوڈان کے قرضوں کا بوجھ کم کرنے اور پرانے قرضوں کے مسائل حل کرنے میں سعودی عرب کی جانب سے بھرپور کردارادا کرنا چاہتے ہیں۔
علاوہ ازیں سوڈان میں سعودی سرمایہ کاری بڑھانے اور سوڈان کے تمام شعبوں کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنے کے خواہاں ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ نے سوڈانی عبوری ریاستی کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرھان، وزیراعظم ڈاکٹر عبداللہ حمدوک اور سوڈانی عوام کے لیے سعودی قیادت کی جانب سے خیرسگالی کا پیغام دیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق فرانس کے صدر نے کانفرنس میں اعلان کیا کہ ان کا ملک سوڈان پر اپنے سارے قرضے معاف کردے گا۔ سوڈان پر فرانس کے 5 ارب ڈالر کے قرضے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی بینک آئندہ ماہ اس فیصلے کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔
دریں اثنا جرمنی نے بھی سوڈان پر باقی ماندہ قرضوں میں سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔
جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ جرمنی سوڈان پر اپنے 360 ملین یورو کے قرضے معاف کردے گا جبکہ پرانے قرضوں کا معاملہ طے کے لیے نوے ملین یورو کی مدد بھی دے گا۔