سعودی عرب کے شہر خیبر الجنوب میں رہائش پذیر ایک خاندان نے عید کے دن اپنے بیٹے کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق قبیلہ بنی واہب شہران کے خاندان آل راجح نے کہا ہے کہ ’اس نے اپنے مقتول بیٹے عبد اللہ کے قاتل کو فی سبیل اللہ معاف کر دیا ہے، انہیں قاتل کے خاندان سے کچھ نہیں چاہیے‘۔
مزید پڑھیں
-
الدایر کے خولانی قہوے کی طلب بڑھنے لگیNode ID: 566321
-
یمن میں یتیموں کی مدد کے لیے شاہ سلمان مرکز کے منصوبےNode ID: 566346
واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے قاتل کے بھائی رجا زامل آل شاہر الشہرانی نے کہا ہے کہ ’ہم مقتول کے خاندان کے برسوں سے پڑوسی ہیں۔‘
’دونوں خاندانوں کے تعلقات بحران کے وقت بھی معمول کے مطابق ہی رہے جبکہ قاتل ہونے کی وجہ سے ہمارے خاندان نے محلہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا مگر مقتول کے خاندان والوں نے ہمیں ایسا کرنے سے منع کر دیا۔‘
’قبیلے کے بزرگوں نے جب صلح کی کوششیں شروع کیں تو ہماری والدہ سے کہا گیا کہ وہ مقتول کی والدہ سے جا کر معافی مانگے اور صلح کی گزارش کرے مگر ہماری والدہ نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔‘
’ہماری والدہ نے کہا کہ مقتول بھی میرا بیٹا ہے اور اس کی ماں میری بہن ہے اور قاتل بھی میرا بیٹا ہے۔‘
يستاهلون آل راجح الدحاريج بني واهب أن ترفع لهم الراية البيضاء بعد العفو عن قاتل ابنهم ..#شبكة_شهران pic.twitter.com/DQSTozt5lk
— شبكة شهـران الإعـلامية (@shaharn7) May 16, 2021