Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 31 دکانوں کو جرمانے

’عید کی تعطیلات کے دوران بلدیہ کی تفتیشی ٹیمیں مسلسل کام کرتی رہیں ہیں‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے عید کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 31 دکانوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے سکریٹری انجینئر عبد اللہ بن خمیس الزایدی نے کہا ہے کہ ’عید کی تعطیلات کے دوران بلدیہ کی تفتیشی ٹیمیں مسلسل کام کرتی رہیں ہیں‘۔
’اس عرصے کے دوران شہر کی تمام مارکیٹوں، دکانوں اور شاپنگ مالز میں ایس او پیز کی نگرانی ہوتی رہی‘۔
’تفتیشی ٹیموں نے یکم سے 5 شوال تک  ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 31 دکانوں کو بند کیا ہے جبکہ مالکان کو نوٹس اور جرمانے جاری کیے گیے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’تمام دکانوں کے مالکان ایس او پیز کی پابندی کریں، خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی‘۔

شیئر: