Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرینہ کپور کورونا سے بیوہ ہونے والی خواتین کی مدد کے لیے سرگرم

کرینہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو کورونا سے متعلق معلومات پھیلانے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ (فوٹو: انسٹاگرام)
انڈیا میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران بے شمار لوگوں کے پیارے ہمیشہ کے لیے بچھڑ گئے ہیں۔ جن میں ایسی خواتین کی بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں جنہوں نے اپنے شوہر کھوئے جو خاندان کے کفیل بھی تھے۔
ایسے وقت میں بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے ایک ایسے پروگرام کے بارے میں بتایا ہے کہ جس کے تحت ان خواتین کو مدد فراہم کی جائے گی جن کے شوہر کورونا کی وجہ سے دنیا سے گئے۔
انسٹاگرام پر اس حوالے سے کرینہ کپور نے لکھا کہ ’کوئی بھی ان خواتین کی تکلیف کا اندازہ نہیں کر سکتا، جن کے شوہر انہیں چھوڑ گئے ہیں لیکن اس مشکل گھڑی میں انہیں واپس زندگی کی طرف لانے میں مدد دی جا سکتی ہے۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے یہ معلومات شیئر کرنے کی اپیل بھی کی، اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’یہ معلومات ایسے لوگوں کے ساتھ شیئر کی جائیں جنہیں ان کی ضرورت ہے۔‘
اس پرواگرام کے تحت کورونا وبا کے دوران بیوہ ہونے والی خواتین کو ملازمتیں تلاش کرنے میں مدد فراہم کیے جانے کے علاوہ انہیں ذہنی دباؤ سے نکالنے کے لیے ضروری کونسلنگ بھی فراہم کی جائے گی۔
کورونا وائرس کی وبا کے دوران کرینہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو وائرس سے متعلق معلومات پھیلانے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ وہ اپنے مداحوں سے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کے حوالے سے بھی درخواستیں کرتی رہتی ہیں۔

شیئر: