Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس، مزید 13 مساجد عارضی طور پر بند

منگل کو مزید 13 مساجد سینیٹائزنگ کے بعد دوبارہ کھولی گئی ہیں ( فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور نے پانچ علاقوں میں نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر مزید 13 مساجد عارضی طور پر بند کی ہیں۔ 
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت اسلامی امور نے بیان میں کہا کہ ’گذشتہ 101 روز کے دوران ایک ہزار 223 مساجد بند کی گئی ہیں ان میں سے ایک ہزار 201 کو سینیٹائزنگ اور صحت و سلامتی کے انتظامات مکمل کیے جانے پر بحال کیا گیا ہے۔‘
وزارت اسلامی امور کے مطابق ’منگل کو جو مساجد بند کی گئی ہیں ان میں سے چار، چار کا تعلق قصیم وعسیر ریجن، تین کا ریاض ریجن جبکہ ایک ، ایک کا الشرقیہ اور باحہ ریجن سے ہے۔‘ 
وزارت اسلامی امور نے بتایا کہ منگل کو مزید 13 مساجد نماز کے لیے بحال کی گئی ہیں۔ ان میں سے چار کا تعلق ریاض ریجن، تین، تین کا عسیر و باحہ ریجن، دو کا الشرقیہ ریجن اور ایک کا تبوک ریجن سے ہے۔ 
وزارت اسلامی امور نے نمازیوں اور منتظمین سے پھر اپیل کی کہ ’مسجد جاتے وقت حفاظتی تدابیر اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں وار جائے نماز ہمراہ لائیں۔‘

شیئر: