امریکی نوجوان محمد فلود جو سعودی عرب کوخیر باد کہہ کر امریکہ چلا گیا تھا اب دوبارہ واپس آیا ہے۔
مشرقی ریجن میں پیدا ہونے والے محمد فلود کی سعودی عرب سے متعلق اس کی یادیں ناقابل فراموش ہیں۔
مزید پڑھیں
-
قدیم اطوار کے مطابق زندگی گزارنے والا سعودی نوجوانNode ID: 554831
-
سعودی عرب میں سیاحوں کے لیے کیا ترغیبات ہیں؟Node ID: 566376
السعودیہ چینل کے خصوصی پروگرام ’تجربہ فریدۃ‘ (منفرد تجربہ) کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی نوجوان محمد فلود نے بتایا کہ ’الجبیل میں پیدا ہوا۔ یہاں اسلامی ماحول اور بچپن کی خوبصورت یادیں ذہن پر نقش ہیں‘۔
امریکی نوجوان کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب سے چلا گیا تھا لیکن سعودی وژن 2030 کی وجہ سے دوبارہ آیا ہوں‘۔
محمد فلود نے مزید کہا کہ’ اس کا خواب تھا کہ اپنوں اور دوسروں کی زندگی پر اثرانداز ہوں، اب یہ خواب شرمندہ تعبیر کرنے کا موقع ملا ہے‘۔
’سعودی عرب کی ایک کمپنی میں ملازمت ملی ہے جس میں ڈائریکٹر پلاننگ کی حیثیت سے کام کررہا ہوں۔ امید ہے اس پلیٹ فارم سے اپنا خواب پورا کرسکوں گا‘۔