Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نایاب ترین کچھووں کا جدہ کے سپیشلسٹ سینٹر میں علاج

صحت یاب ہونے پر دونوں کو جزیرہ الوقادی میں چھوڑ دیا گیا (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں ریڈ سی کمپنی نے دنیا کے دو نایاب ترین کچھوے الوقادی جزیرے میں واپس بھیج دیے۔ یہ بیمار تھے اور علاج کے بعد انہیں فطری ماحول کے حوالے کردیا گیا۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریڈ سی کمپنی میں نایاب سمندری جانوروں کی صحت و سلامتی کے ڈائریکٹر خالد الدھلوی نے بتایا کہ دو اپریل 2021 کو ادارے سے رابطہ کرکے بتایا گیا تھا کہ تعمیراتی ٹیم کو کچھوے ملے تھے جو پانی میں جانے سے قاصر تھے۔ جنگلی حیاتیات کی افزائش کے قومی مرکز سے رابطہ کرکے فوری طور پر دونوں کچھووں کو علاج کے لیے جدہ شہر کے ایک سپیشلسٹ سینٹر بھیجا گیا جہاں کئی ہفتے تک ان کا علاج ہوتا رہا۔ 
خالد الدھلوی نے بتایا کہ دونوں کچھوے نایاب نسل کے ہیں۔ انہیں بچانے والی سکیم کا نام ’امید اور زندگی‘ رکھا گیا۔ دونوں کو صحت یاب ہونے پر جزیرہ الوقادی میں چھوڑ دیا گیا جو ان کا حقیقی فطری ماحول تھا۔

کچھووں کو بچانے والی سکیم کا نام ’امید اور زندگی‘ رکھا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)

خالد الدھلوی نے لوگوں کو تاکید کی کہ وہ اپنے دائرے میں جانوروں کے تحفظ کا پورا خیال رکھیں اور ہر جانور کو اس کے فطری ماحول میں رہنے سہنے میں مدد دیں۔ 
انہوں نے کہا کہ پلاسٹک، ماہی گیری کے بے کار جال، غیرقانونی شکار اور 30 کلو میٹر سے  زیادہ رفتار سے بوٹس چلانا اور ایسے علاقوں میں جہاں سمندری جانور انڈے دیتے ہوں وہاں تعمیرات کرنا، ان کا تعاقب کرنا اور انہیں پریشان کرنا غلط ہے۔ اس سے جانوروں کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ 
انہوں نے 22 جزیروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے والے منصوبوں کے نفاذ کے دوران ریڈ سی کمپنی کے ماحول دوست پروگرام کی تعریف کی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: