Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرس: سعودی شہزادے کے کارواں پر مسلح ڈکیتی کرنے والوں کو سزا

شہزادے کے کارواں پر مسلح ڈکیتی کی واردات سات برس قبل ہوئی تھی (فوٹو: اخبار24 )
فرانسیسی عدالت نے سات برس قبل سعودی شہزادے کے کارواں پر مسلح ڈکیتی کرنے والے چھ افراد کو قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔
ویب نیوز اخبار 24 نے فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ پیرس کی کرمنل کورٹ نے سال 2014 میں سعودی شہزادے کے کارواں پرمسلح ڈکیتی میں ملوث چھ افراد کو تین سے سات برس تک کی قید کی سزا سنادی جبکہ مقدمے میں شامل ساتویں شخص کو بری کر دیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق اگست 2014 میں سعودی شہزادے کے کاروان پر اس وقت مسلح افراد نے حملہ کیا جب وہ اپنے ہوٹل سے نکل کر ایئرپورٹ کی جانب رواں تھے۔
شہزادے کا کارروان 10 گاڑیوں پر مشتمل تھا۔
نقاب پوش مسلح حملہ آور جو دو مسروقہ گاڑیوں میں سوار تھے نے کارواں کی پہلی گاڑی کو زبردستی روکا اور اس میں سوار افراد کو اسلحہ کے زور پر اتارا اور دو لاکھ 50 ہزار یورو، تین لاکھ ڈالر کے علاوہ قیمتی گھڑیاں اور زیورات لوٹ کرفرار ہو گئے تھے۔ مسلح افراد نے کسی پر گولی نہیں چلائی تھی۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر گروہ کے چھ ارکان کو قید کی سزا کا حکم دے دیا۔
 

شیئر: