سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ نطاقات کا نیا پروگرام تین اہم نکات پر مشتمل ہے۔
’آئندہ تین برس کے لیے سعودائزیشن کا واضح شفاف تصور، اس کا مقصد نجی اداروں میں سعودائزیشن کے عمل کو زیادہ سے زیادہ منظم اور مستحکم کرنا ہے‘۔
ہر ادارے کے کارکنان کی تعداد اور سعودائزیشن کی مطلوبہ شرح میں توازن ہو۔ نطاقات کا نیا پروگرام سادہ انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ کوشش کی گئی ہے کہ نطاقات کے دائرے میں آنے والی 85 سرگرمیوں کے بجائے مشترکہ خصوصیات والی 32 سرگرمیاں سعودیوں کے لیے خاص ہوں۔
یہ پروگرام وزارت افرادی قوت کی جانب سے جاری کردہ سعودائزیشن کے دیگر پروگراموں سے ہم آہنگ ہے۔
نطاقات پروگرام کا پہلا ایڈیشن 2011 میں جاری کیا گیا تھا۔(فوٹو ایس پی اے)
وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ’ نطاقات کے نئے پروگرام کے تحت 2024 تک 3 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ اسامیاں سعودیوں کو فراہم کی جائیں گی‘۔
وزارت افرادی قوت نے بتایا کہ ’نطاقات کا نیا پروگرام تمام متعلقہ سرکاری اداروں اور نجی اداروں کی شراکت سے ترتیب دیا گیا ہے‘۔
یاد رہے کہ نطاقات پروگرام کا پہلا ایڈیشن 2011 میں جاری کیا گیا تھا۔ اس موقع پر سعودی ملازمین کی کم از کم تنخواہ 3 ہزار ریال مقرر کی گئی تھی جسے سال رواں کی دوسری سہ ماہی میں بڑھا کر چار ہزار کردیا گیا ہے۔