Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے فرانسیسی انسٹی ٹیوٹ کے عہدیداروں کی ملاقات

سعودی وزیر خارجہ ان دنوں فرانس کے دورے پر ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو ریاض میں فرانسیسی انسٹی ٹیوٹ برائے بین الاقوامی تعلقات کےعہدیداروں نے ملاقات کی ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ ان دنوں فرانس کے دورے پر ہیں۔
شہزادہ فیصل بن فرحان سے فرانسیسی انسٹی ٹیوٹ برائے بین الاقوامی تعلقات کے ایگزیکٹیو چیئرمین انسٹی ٹیوٹ کےڈائریکٹر اور انسٹی ٹیوٹ سے منسلک سکالرز اور دانشوروں پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔

فرانسیسی انسٹی ٹیوٹ آزاد مباحثوں کے حوالے سے اہم حیثیت رکھتا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

یاد رہے کہ فرانسیسی انسٹی ٹیوٹ ملک میں آزاد مباحثوں کے حوالے سے اہم حیثیت رکھتا ہے۔ 
اس موقع پر سعودی عرب اور فرانس کے گہرے تاریخی تعلقات اور مختلف شعبوں میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعاون کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ مشرق وسطی اور دنیا بھر کے مسائل اور حالات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ 
اس موقع پر فرانس میں متعین سعودی سفیر فہد الرویلی اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹرجنرل عبدالرحمن الدواود بھی موجود تھے۔  

شیئر: