غیر ملکیوں کے لیے کنگ فہد پل کھولنے، بحیرہ احمر کے فضائی مناظر سمیت سعودی عرب کی منتخب تصاویر
گذشتہ ہفتے قارئین نے سعودی عرب کے حوالے سے مختلف خبروں کے ساتھ ساتھ تصاویر میں بھی دلچسپی لی جن میں بحرین جانے والوں کے لیے کنگ فہد پل کھولنے، سعودی عرب کے شمال میں بحیرہ احمر کے خوبصورت فضائی مناظر، غسیر میں شہد کی مکھی پالنے، سعودی سائیکلسٹ احلام الزید کی جانب سے ویمن سائیکلنگ چیمپیئن شپ جیتنے کے بعد جشن منانے سمیت دیگر تصاویر شامل تھیں۔
کنگ فہد پل کھول دیا گیا
کنگ فہد پل انتظامیہ کی جانب سے بحرین اور سعودی عرب کا سفر کرنے والوں کورونا سے بچاؤ کےلیے احتیاطی تدابیر اور ایس اوپیز کی اہمیت واضح کرنے کےلیے مہم چلائی گئی۔
حرم میں منبر پر حملہ کرنے والا شخص ’مہدی منتظر‘ ہونے کا دعویدار
کہ مکرمہ کی پولیس نے کہا ہے کہ جمعے کے خطبے کے دوران میں منبر پر چڑھنے کی کوشش کرنے والے شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ’مہدی منتظر‘ ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص عمر 40 سے زائد ہے۔ جمعے کے روز اس شخص نے منبر پر چڑھنے کی کوشش کی تاہم حرم مکی کے سکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر اس کو قابو میں کر لیا‘۔
بحیرہ احمر کے فضائی منظر
سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع بحیرہ احمر کے فضائی منظر نے بھی لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
حطیم کے تینوں فانوسوں کی مرمت کا کام مکمل
حطیم پر نصب تین فانوسوں کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے تحت ادارہ مرمت کے سربراہ محسن بن عبد المحسن السلمی نے کہا ہے کہ حطیم کے فانوسوں کی مرمت کا کام ہر ماہ کیا جاتا ہے۔
جدہ 'البلد' کے کافی شاپ میں ماضی اور مستقبل کی نمایاں جھلک
دنیا بھر میں وراثتی علاقوں کو ماضی اور مستقبل کی ملاقات کے مقامات کے طور پر جانا جاتا ہے۔ جدہ شہر کا قدیم تاریخی علاقہ 'البلد' اس سے مختلف نہیں کیونکہ یہاں کے رہائشی ایک کافی شاپ پر ماضی اور مستقبل کی مشترکہ قدریں تلاش کرلیتے ہیں
عسیر میں شہد کی مکھی پالنے کا رجحان
عسیر میں شہد کی مکھی پالنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے، اسے فروغ دینے کے لیے حکومتی ادارے بھی کوشش کر رہے ہیں۔
3 ہزار154 بارودی سرنگیں ناکارہ
رواں ماہ مئی کے دوسرے ہفتے کے دوران مسام نے یمن میں مزید 3 ہزار154 بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دی ہیں۔
سعودی شہریوں کو بازوں سے فطری محبت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں باز پالنا فخر کی علامت سمجھی جاتی ہے ۔
الخبر میونسپلٹی شہر میں تمام واکنگ ٹریکس پر ورزش کے مختلف آلات نصب کر رہی ہے جس سے شہری و غیر ملکی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
سعودی سائیکلسٹ احلام الزید نے ویمن سائیکلنگ چیمپیئن شپ جیتنے کا جشن منایا جس کی میزبانی ریاض کی کنگ سعود یونیورسٹی میں سعودی سائیکلنگ فیڈریشن نے کی تھی۔