سعودی عرب میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ مملکت میں کورونا وبا کے پھیلاؤ میں استحکام نظر آرہا ہے۔‘
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ ’مملکت میں کورونا کے 75 فیصد نئے کیسز فیملی تقریبات کی وجہ سے ہوئے ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
تعطیلات اور سفر کے دوران احتیاطی تدابیر، وزارت صحت کے مشورےNode ID: 566936
-
سعودی عرب میں بلیک فنگس کا کوئی مریض ریکارڈ پر نہیں: وزارت صحتNode ID: 567916
علاوہ ازیں سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کے التوا کے فیصلےسے 60 برس سے اوپر کے معمر لوگ مستثنیٰ ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر العبد العالی نے کہا کہ ’ساٹھ برس اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ترجیحی بنیاد پر ویکسین کی دوسری خوراک دی جارہی ہے۔ دوسری خوراک کے التوا کے فیصلے کا تعلق معمر لوگوں سے نہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’سب لوگ اپنی صحت و سلامتی اور دوسروں کو وبائی وائرس سے بچانے کی خاطر پہلی فرصت میں صحتی ایپ کے ذریعے کورونا ویکسین کے لیے اندراج کرالیں۔‘
وزارت صحت نے اطمینان دلایا ہے کہ ’کورونا ویکسین سینٹرز سعودی عرب کے تمام صوبوں میں موجود ہیں جبکہ صحتی ایپ کے ذریعے ویکسین کے لیے اندراج کرایا جاسکتا ہے جس پر امیدوار کو قریب ترین سینٹرسے ویکسین لینے کا موقع مہیا کیا جاتا ہے۔‘
وزارت صحت نے مشورہ دیا کہ کورونا وائرس سے متعلق نئی معلومات، علاج اور سہولتوں کے بارے میں 24 گھنٹے میں کسی بھی وقت 937 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔