Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’یہ بے نظیر کا نہیں، میرا ہے‘ وزیراعظم کی خاتون سے گفتگو ٹوئٹر پر موضوع بحث

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی بہبود ڈاکٹر ثانیہ نشتر بھی عمران خان کے ساتھ موجود تھیں (فوٹو: پی ٹی وی )
آج ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے اور مختلف لوگ اس پر تبصرے کر رہے ہیں۔
صحافی اور اینکر حامد میر نے اٹھارہ سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعظم کی معاون برائے سماجی بہبود ثانیہ نشر کچھ لوگوں کے درمیان موجود ہیں، ایک خاتون وزیراعظم کو کہتی ہیں کہ پیسے نہیں مل رہے بے نظیر انکم سپورٹ کے، جس کے جواب میں وزیراعظم اور ثانیہ نشتر کچھ وضاحتیں کرتے ہیں جن کو انہوں نے ویڈیو کا کیپشن بنایا ہے۔
انہوں نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ’بیچاری غریب عورت کو تو بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کا نام ہی یاد تھا اُس نے وزیراعظم کے سامنے بھی بے نظیر کا نام لیا تو خان صاحب نے بتایا کہ یہ وہ والا نہیں ہے یہ احساس پروگرام ہے یہ میرا ہے اور ثانیہ نشتر صاحبہ نے بتایا کہ آپکا نام بے نظیر سے نکال کر نئے پروگرام میں ڈال دیا ہے۔‘
اس وقت یہ ویڈیو ٹوئٹر پر دھڑا دھڑ شیئر ہو رہی ہے اور صارفین اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
حافظ حسین معاویہ نامی صارف نے جواب میں شاعری کی ایک ویڈیو ڈالی جس میں کوئی شاعرہ ترنم کے ساتھ شعر پڑھتے رہی ہیں، ساتھ جو کچھ یوں ہیں۔
سنہرے خواب دکھانے میں خوب ماہرہے
وہ بے وقوف بنانے میں خوب ماہر ہے
وطن چلانا تو اس آدمی کے بس کا نہیں
مگر زبان چلانے میں خوب ماہر ہے۔
تاہم دوسری جانب تنویر اصغر نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے سوال سامنے رکھ دیا کہ
اس کا نام بے نظیر کیوں ہونا چاہئے؟کیا زرداری یا بلاول اپنی جیب سے دیتے ہیں؟ پیسے یہ حکومت کے اور پی پی والے خواہ مخواہ حلوائی کی دوکان پہ نانا جی کی فاتحہ والا کام کر رہے ہیں اور پھر بے نظیر نام رکھ کے اس میں بھی فراڈ اور دو نمبریاں پکڑی گئیں؟ یہ ناموں والا فراڈ بند ہو نا چاہئیے۔‘

ایمان نور نے خیالات کا اظہار کچھ یوں کیا ’نہ یہ بینظیر کا پیسہ ہے نہ ہی اس کا اور نہ ہی کسی اور کا یہ پیسہ عوام کا ہے۔‘

ذیشان ملک نے طنزیہ انداز میں ہنسنے والا ایموجی لگاتے ہوئے
لکھا، خان صاحب آپ دوسروں کے منصوبوں پر جتنا مرضی قبضہ کر لیں لیکن عوام سب جانتے ہیں۔

مرتضٰی علی شاہ نے اسی کلپ کو شیئر کرتے ہوئے فقط اتنا لکھا ’یہ بے نظیر کا نہیں، یہ میرا ہے۔‘

شیئر: