Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، مزید سو خواتین گرفتار

میزبان اور تقریب کے شرکا پر جرمانے کیے گئے ہیں۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں جازان پولیس نے بیش کمشنری میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرنے والی سو خواتین کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق جازان پولیس کے ترجمان نایف الحکمی نے کہا کہ ’تقریب میں خواتین کا اتنی بڑی تعداد میں جمع ہونا کورونا ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی ہے‘۔  
سعودی حکومت کووڈ 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اس قسم کے اجتماعات پر پابندی لگائے ہوئے ہے۔
جازان پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ’ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کے حوالے سے قانونی کارروائی کی گئی ہے۔ تقریب کا  انتظام کرنے والے، میزبان اور تقریب کے شرکا پر جرمانے کیے گئے ہیں‘۔
یاد رہے کہ جازان ریجن میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جا رہی ہے اس سے قبل بھی جازان ریجن کی دیگر کمشنریوں میں شادی ہال میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر خواتین کو حراست میں لے کر قانونی کارروئی کی گئی ہے۔

شیئر: