Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں کورونا ایس او پیز کی 25 ہزار خلاف ورزیاں

سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریاض ریجن میں ریکارڈ پرآئی ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران مملکت بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر ایس او پیز کی 25 ہزار خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔
وزارت داخلہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ کورونا ایس او پیز کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں 8 ہزار 700 ریاض ریجن میں ریکارڈ پرآئی ہیں، مکہ مکرمہ ریجن میں 5 ہزار200  اور مشرقی ریجن میں تین ہزار 100 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔
وزارت داخلہ نے بیان میں یہ بھی بتایا کہ کورونا ایس او پیز کی سب سے کم خلاف ورزیاں  نجران ریجن میں 176 ریکارڈ کی  گئی ہیں جبکہ جازان میں 287  اور عسیر ریجن میں 400 خلاف ورزیاں رہیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں چند دنوں سے کورونا کے نئے کیسز میں کمی کے بعد اضافہ ہوا ہے۔ اتوار 23 مئی کو ایک ہزار سے زیادہ نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
 وزارت صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 67 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 895 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔

شیئر: