طائف.... سال رواں 1438ھ کے آغاز سے گزشتہ ہفتے کے آخر تک سیکیورٹی فورسز نے468مطلوبین کو گرفتار کیا۔ 40فیصد غیر ملکی ہیں۔ ان کا تعلق مختلف ممالک سے ہے 60فیصد سعودی ہیں۔ سیکیورٹی کے ماہر میجر جنرل طلال مائیکہ اورعلی الزہرانی نے کہا ہے کہ دہشتگرددوں کے خلاف پیشگی کارروائی سیکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ لیاقت کا پتہ دیتی ہے۔ 282سعودی، 62 شامی، 50یمنی، 37پاکستانی،8 سوڈانی، 8مصری، 5ہندوستانی، 3اردنی، 3ایرانی، 3بحرینی، 2افغانی اور 2صومالی گرفتار کئے گئے ۔ بنگلہ دیش، فلپائن اور لبنان کا ایک، ایک شہری گرفتار کیا گیا۔