’اماراتی فورسز کی یمنی جزائر میں موجودگی کی افواہیں درست نہیں‘
عرب اتحاد نے زور دیا ہے کہ یمن کی خودمختاری اور علاقائی اتحاد کا احترام اس اتحاد کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
عرب اتحاد کے ایک عہدیدار نے سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کو بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی فورسز کی یمن کے سقطرى اور بریم جزائر میں موجودگی کے حوالے سے افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔
عرب نیوز کے مطابق بریم جزیرہ جسے عربی میں میون بھی کہا جاتا ہے، عرب اتحاد کے کنٹرول میں ہے۔ یہ اتحادی افواج کو حوثی ملیشیا کا مقابلہ کرنے، بحری جہازوں کی محفوظ نقل و حمل اور مغربی ساحل کی افواج کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
امارات کی موجودہ کوشش اتحادی فوج کے ساتھ مارب کے دفاع میں فضا سے حوثیوں کا مقابلہ کرنے پر مرکوز ہے۔
عرب اتحاد نے زور دیا ہے کہ یمن کی خودمختاری اور علاقائی اتحاد کا احترام اس اتحاد کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے۔