Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں کورونا ایس او پیز کی 28 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں

سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریاض میں ہوئیں۔(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’گزشتہ ایک ہفتے کے دوران  کورونا ایس او پیز کی 28 ہزار 800 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں‘۔
مملکت بھر میں 23 سے 29 مئی تک ایس او پیز کی 28 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔
اخبار 24 اور الاخباریہ کے مطابق’ سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریاض میں ہوئیں۔ اعدادوشمار کے مطابق نو ہزار 800 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔ مکہ مکرمہ میں پانچ ہزار 900 ، مشرقی ریجن میں تین ہزار 300، القصیم ریجن میں دو ہزار 300 اورمدینہ منورہ ریجن ایک ہزار 700 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں‘۔ 
الجوف ریجن میں ایک پزار 500، حدود شمالیہ ریجن میں 753، حائل میں 697، تبوک میں 689، جازان میں659، باحہ میں 530، عسیر میں 505 اور نجران میں 302 خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔ 
وزارت داخلہ نے تمام شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو پھر ہدایت کی کہ وہ سعودی عرب کے متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ کورونا ایس او پیز کی سختی سے پابندی کریں۔

شیئر: