شہزادہ فیصل بن فرحان سے سویڈن کی وزیر خارجہ کی ملاقات
شہزادہ فیصل بن فرحان سے سویڈن کی وزیر خارجہ کی ملاقات
پیر 31 مئی 2021 18:54
وزیر مملکت عادل الجبیر سے بھی سویڈن کی وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے ۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو سویڈن کی وزیر خارجہ نے ریاض میں ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزرائے خارجہ نے دونوں دوست ملکوں کے مفادات کے حصول کے لیے مشترکہ تعاون اور یکجہتی کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق یمنی بحران ختم کرانے کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ لیا جبکہ باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی حالات اور ان سے متعلق نکتہ ہائے نظر پر بھی بات چیت کی ہے۔
اس موقع پر یمن میں متعین سعودی سفیر محمد آل جابر اور سویڈن میں متعین سعودی سفیر ایناس بن احمد الشھوان بھی موجود تھیں۔
قبال ازیں سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر سے پیر کو دفتر خارجہ میں سویڈن کی وزیر خارجہ نے ملاقات کی ۔
ایس پی اے کے مطابق انہوں نے سعودی عرب اور سویڈن کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر وزارت خارجہ میں مغربی یورپ سے متعلقہ ادارے کے ڈائریکٹر شہزادہ سعد بن منصور، سویڈن اور آئس لینڈ میں متعین سعودی سفیر ایناس الشھوان بھی موجود تھیں۔
عادل الجبیر نے اس موقع پر سویڈن کی وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ آئے وفد کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ بھی دیا۔
علاوہ ازیں عادل الجبیر سے متحدہ عرب امارات کی قومی کونسل کے سپیکر صقر غباش نے ملاقات کی۔ انہوں نے امارات اور سعودی عرب کے برادرانہ گہرے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے نمایاں مسائل کا جائزہ لیا۔