Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر سے امارات کے نئے سفیر کی ملاقات

دونوں ملکوں کی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے) 
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر سے اتوار کو متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر نے ملاقات کی ہے۔  
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مملکت میں امارات کے نئے سفیر شیخ نہیان بن سیف آل نہیان نے دونوں ملکوں کی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔  
عادل الجبیر نے آل نہیان کے لیے خئاہش ظاہر کی کہ وہ اپنے نئے منصب کے  فرائض کی ادائیگی میں سرخرو ثابت ہوں۔ دونوں ملکوں کے تعلقات کو عروج کی نئی منزلوں تک لے جانے میں کامیابی حاصل کریں۔
اس موقع پر قائم مقام سیکریٹری پروٹوکول مشاری بن علی بن نحیت بھی موجود تھے۔

شیئر: