Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنیپ چیٹ سٹارز کی تقریب میں خلاف وزریاں، کمپنی اور شرکا پر جرمانے

وزارت تجارت نے کمپنی پر تین لاکھ  ریال جرمانہ عائد کیا ہے( فوٹو العربیہ)
وزارت تجارت نے سنیپ چیٹ سٹارز کی تقریب کے شرکا اور دیگرافراد پر جرمانے کیے ہیں۔
اس تقریب کا انعقاد  تعلقات عامہ کی ایک کمپنی نے کیا تھا اور اس میں سنیپ چیٹ کی معروف شخصیات شریک ہوئی۔ تقریب کے حوالے سے سماجی آداب کے منافی سرگرمیاں بھی ریکارڈ پر آئی تھیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت تجارت نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی ذمہ دار کمپنی کے عہدیداروں کو طلب کرلیا اور کمپنی پر تین لاکھ  ریال جرمانہ کردیا۔
وزارت تجارت نے بیان میں بتایا کہ  جرمانہ حد سے زیادہ تعداد میں افراد کے اجتماع اور وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر مقررہ سزاؤں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
وزارت تجارت نے بیان میں کہ  تحریری طور پر بتایا جا چکا  ہےکہ کوئی بھی ادارہ موجودہ صورتحال میں اژدحام سے گریز کرے۔ ادارے کے اندر یا باہر رش نہ ہونے دے۔
یہ پابندی بھی لگائی گئی تھی کہ کوئی بھی ادارہ کسی بھی پروگرام میں سوشل میڈیا کی شخصیات  کو مدعو نہ کرے اور تجارتی اداروں کے مشتہرین کو نہ بلایا جائے۔ نئی مصنوعات یا سہولتوں کو متعارف کرانے کے لیے افتتاحی تقریبات نہ کی جائیں۔
یاد رہے کہ سعودی پبلک پراسیکیوشن قانون کے مطابق تقریب کے شرکا پر قید اور جرمانے کی سزا ہوگی کیونکہ تقریب مذہبی اقدار اور سعودی عرب میں سماجی آداب کو نقصان پہنچانے والے جرم کے دائرے میں آتی ہے۔

 

شیئر: