کورونا میں مبتلا شہری کی اردن سے سعودی عرب منتقلی
ولی عہد نے مقامی شہری کو اردن سے لانے کی ہدایت جاری کی تھی۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت دفاع کے ماتحت صحت خدمات پر مامور فضائی ایمبولینس نے کورونا سے متاثر سعودی شہری کو اردن سے سعودی عرب منتقل کیا ہے۔
وزارت صحت کی سپیشل میڈیکل ٹیم کے تعاون سے یہ کام انجام دیا گیا۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مقامی شہری کو اردن سے سعودی عرب لانے کی ہدایت جاری کی تھی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق فضائی ایمبولینس کے ادارے نے بیان میں کہا کہ سعودی شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہوجانے کے باعث زیادہ مشکل میں تھا۔ عام پرواز کے ذریعے اردن سے سعودی عرب نہیں آسکتا تھا۔
یاد رہے کہ فضائی ایمبولینسوں کے ذریعے 75 سے زیادہ کورونا کے مریضوں کو سعودی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔
اس موقع پر وائر سے بچاؤ کے لیے تمام احتیاطی تدابیر کی گئی تھیں۔فضائی اور طبی عملے کا کوئی فرد بھی وائرس سے متاثر نہیں ہوا۔