Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے مریضوں کے لیے نئی دوا کی منظوری

امارات کورونا وائرس کے خلاف  لڑائی میں اہم مقام  کی حیثیت کر گیا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات نے نئے کورونا مریضوں کے ہنگامی طور پرعلاج کے لیے نئی دوا سوترویمب(-VIR 7831) کی منظوری دے دی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ دوا کورونا وائرس کی مختلف حالتوں کے خلاف انتہائی موثر ثابت ہوئی ہے ۔ امارات دونوں قسم کے مریضوں کو دوا استعمال کرانے والا پہلا ملک ہے۔
سوترویمب (-VIR 7831) دوا کو میڈیسن بنانے والی کمپنی جی ایس کے کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔
اس سے قبل اس دوا کو امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ایمرجنسی طور پر استعمال کی اجازت دی گئی تھی۔
امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوترویمب دوا کورونا کے مریضوں کی تعداد کو محدود کرنے میں کارگر ثابت ہو گی خصوصی طور پر ایسے مریض جو  ابتدائی علاج کے  لیے ایک دن سے زیادہ  کے لیے ہسپتال میں داخل رہتے ہیں اور اس دوا کے استعمال کے بعد اموات میں 85 فیصد  کمی کا امکان  ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات  میں12 سال یا اس سے زائد عمر مریضوں کے علاج کے لئے ایک ہلکی اینٹی باڈی سوترویمب کی بھی اجازت دی گئی ہے جو ایسے مریضوں کے لیے ہے جنہیں بیماری  کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہونے یا  زیادہ حالت خراب ہونے کا  خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

امارات میں ایک کروڑ27 لاکھ 56 ہزار630 خوراکیں فراہم کر دی گئی ہیں۔(فوٹو اے ایف پی)

متحدہ عرب امارات میں محکمہ صحت کے عہدیداروں کے مطابق  یہ نئی دوا متاثرہ افراد کو جلد صحت یاب کرنے اور کوویڈ 19  کے باعث مریضوں میں اموات کی شرح  کم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے کورونا  ویکسین اور علاج کی فراہمی میں جو قابل ذکر پیشرفت ہوئی ہے اس کی روشنی میں  امارات کورونا وائرس کے خلاف  لڑائی میں اہم مقام  کی حیثیت کر گیا ہے۔

اس دوا کو امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نےاستعمال کی اجازت دی ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)

واضح رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسین کی110،605خوراکیں دی گئی ہیں۔
 جس سے ہر100 افراد پر 128.98 خوراکوں کی ویکسین کی تقسیم کی شرح سے ایک کروڑ27 لاکھ 56 ہزار630 خوراکیں فراہم کر دی گئی ہیں۔
 

شیئر: