Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت اسلامی کے 22 ہزار سے زیادہ تفتیشی دورے، مزید سولہ مساجد بحال

تفتیشی دوروں میں 96 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور نے چھ علاقوں میں نمازیوں کے کورونا میں مبتلا ہوجانے پر عارضی طور پر بند کی جانے والی مزید 16 مساجد سیناٹائزنگ کے بعد بحال کی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت اسلامی امور نے منگل کو بیان میں کہا کہ گزشتہ 115 روز کے دوران عارضی طور پر بند کی جانے والی ایک ہزار 449 مساجد سینیٹائزنگ کے بعد بحال کی جا چکی ہیں۔
وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ منگل کو بحال کی جانے والی مساجد میں سے 8 کا تعلق مکہ مکرمہ ریجن، دو، دو کا باحہ، ریاض اور الشرقیہ ریجنوں اور ایک، ایک کا تعلق حدود شمالیہ اور قصیم ریجنوں سے ہے۔
وزارت اسلامی امور نے نمازیوں اور مساجد کے منتظمین کو پھر ہدایت کی کی کہ وہ مساجد آتے وقت جا نماز ہمراہ لائیں۔ حفاظتی ماسک کا استعمال کریں اور سماجی فاصلے کی پابندی کریں۔ 
دوسری جانب وزارت اسلامی امور نے ایک اور بیان میں کہا کہ وزارت انسپکٹرز نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مملکت بھر میں 22  ہزار 626 تفتیشی دورے کیے ۔اس دوران  96 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔ 
وزارت کا کہنا ہے کہ خلاف ورزیاں ماسک نہ پہننے، جا نماز ساتھ نہ لانے، سماجی فاصلہ قائم نہ کرنے، اوقات نماز کی پابندی نہ کرنے اور مساجد کھولنے کے مقررہ نظام کا خیال نہ رکھنے کی صورت میں سامنےآئیں۔ تمام خلاف ورزیوں کا سدباب کردیا گیا۔ 

شیئر: