Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹ کے اعتماد کی بحالی کیلئے ترجیح بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کریں، رکی پونٹنگ

سابق آسٹریلوی کپتان اور عظیم بلے باز رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ کرکٹ سے کرپشن کے خاتمے کیلئے سخت کارروائی کی جائے۔کرپشن اسکینڈل نے کھیل کے حسن کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں سے کرپشن اور میچ فکسنگ ا سکینڈلز نے کرکٹ کو گھیر رکھا ہے۔ میری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اینٹی کرپشن اور انفرادی طور پر تمام ممالک کے بورڈز سے اپیل ہے کہ وہ کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کے اعتماد کی بحالی کیلئے ترجیح بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے ٹیگ سے بری کوئی چیز نہیں اور یہی وجہ ہے کہ تمام کھیلوں کی گورننگ باڈیز اور کھلاڑیوں کو اس سے ڈر لگا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا ہے کہ کوئی بھی آسٹریلوی کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث ہو گا کیونکہ یہاں پر کھلاڑیوں کو کرپشن کے حوالے سے اچھی تربیت دینے کے علاوہ انہیں ماہانہ طور پر پرکشش تنخواہیں دی جاتی ہیں۔ 

شیئر: