کاروباری شعبے میں جدت: سعودی عرب نے دو اعلیٰ ایوارڈز جیت لیے
سعودی انڈسٹریل ڈویلپمنٹ فنڈ (ایس آئی ڈی ایف) نے کاروباری شعبے کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے پر دو اعلیٰ طلائی ایوارڈ جیت لیے ہیں۔ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریفہ کے سٹیو ایوارڈ خطے میں کاروباری شعبے میں جدت لانے کے اعتراف میں دیے جاتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی فنڈ نے ایک انعام کاروباری معلومات میں بہتری لانے، ویب سائٹس اور تمکین ایپ بنانے پر حاصل کیا ہے جس کے ذریعے قرضوں کے لیے درخواست دی جاتی ہے جبکہ دوسرا طلائی انعام سعودی انڈسٹریل ڈویلپمنٹ فنڈ کی جانب سے اس کے کلائنٹس کے لیے موبائل ایپ بنانے پر دیا گیا۔
ڈیجیٹل تبدیلی کی طرف جانے سے تسلیم شدہ قرضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ، اس کی استعداد کو بڑھانے اور قرضوں کے عمل کی جانچ پڑتال میں بھی آسانی ہوئی ہے اور قرضوں کی وصولی کے دورانیے کو 11 سے کم کر کے پانچ ماہ پر لایا گیا ہے جو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے۔
سونے، چاند اور کانسی کے انعامات جیتنے والوں کا تعین اوسط نمبرز پر ہوتا ہے جو عالمی سطح پر 60 ماہرین چھ جیوریز کے ذریعے جاری کرتے ہیں۔