چار ریجنوں میں 7 مساجد کو سینیٹائزنگ کے بعد کھول دیا گیا
’نمازیوں میں کورونا کی تصدیق کے بعد مذکورہ مساجد کو بند کردیا گیا تھا‘ ( فوٹو: الاقتصادیہ)
وزارت اسلامی امور نے سینیٹائزنگ کے بعد 7 مساجد کو کھولنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’جن مساجد کو کھولا گیا ہے وہ ملک کے چار ریجنوں میں واقع ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ مساجد کو نمازیوں میں کورونا کی تصدیق کرنے کے بعد بند کر دیا گیا تھا‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’گزشتہ 119 دنوں میں 15 سو مساجد کو سینیٹائزنگ کے بعد کھولا گیا ہے‘۔
’کورونا کی تصدیق پر مساجد کو بند کرنا اور پھر سینیٹائزنگ کرنا نمازیوں کی سلامتی کے لئے ہے‘۔