'عاصم اظہر نے سال انتظار کیا تاکہ موقع پر چھکا لگا سکیں‘
اکثر سوشل میڈیا صارفین اس ٹویٹ کے تانے بانے ہانیہ عامر سے بھی جوڑتے نظر آئے۔ (فوٹو:ہانیہ عامر انسٹاگرام)
اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر اپنی گہری دوستی کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتے رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی موضوع گفتگو۔ جبکہ ان کی علیحدگی کے بعد سے لے کر آج تک صارفین اکثر عاصم اظہر اور ہانیہ عامر سے متعلق میمز بھی شئیر کرتے رہتے ہیں۔
گذشتہ دنوں ہانیہ عامر کی وائرل ہونے والی ویڈیو کی وجہ سے اداکارہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، ہانیہ عامر نے آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی سہیلی کے ساتھ اپنے غم زدہ بیٹھی ہیں۔ جبکہ اداکارہ کی دوست انہیں ہنسانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’ایک اور دن ایسی دُنیا میں زندہ ہوں جہاں دو طرفہ معیار ہی طاقت ور ہے اور جہاں اختلاف رائے کے ساتھ رہنا کوئی بات نہیں ہے۔اس دوہرے نظام والی دُنیا میں رہنا مشکل ہے جہاں مرد کو اُس کی بدتمیزی پر شاباسی دی جاتی ہے اور عورت کو نیچا دِکھایا جاتا ہے۔‘
اس کے بعد گلوکار عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر مزاحیہ پیغام شئیر کی۔ انوپم کھیر کی مزاحیہ میم شئیر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ’بال بال بچ گئے‘۔
اس ٹویٹ میں انہوں نے کسی کا نام نہیں لکھا مگر اکثر سوشل میڈیا صارفین اس ٹویٹ کے تانے بانے ہانیہ عامر سے جوڑتے نظر آئے۔
ٹوئٹر صارف حسن نے لکھا کہ ’عاصم نے پورا سال انتظار کیا تاکہ موقع پر چھکا لگا سکیں‘
جبکہ گلوکار عاصم اظہر نے انسٹا گرام میں تفصیلی سٹوری پر لکھا کہ ’پچھلے سال جب دنیا میرا مذاق اڑا رہی تھی لائیو سیشن میں میرے بارے میں باتیں چل رہی تھیں لوگ مجھے کمنٹس میں ٹرول کرتے تھکتے نہیں تھے دنیا اس سب کے مزے لے رہے تھے مجھے فرینڈ زون بھی کیاجا رہا تھا میرے بارے میں کپشنز بھی لکھی جا رہی تھی خیر آج کے بعد سے یہ قصہ ختم اور بس مجھے کچھ لوگوں کو بتانے کی ضرورت تھی کہ انسان کے سننے کی حد ہوتی ہے‘