Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں نے مارب میں جنگی جرم کا ارتکاب کیا: عرب پارلیمنٹ 

مصری دفتر خارجہ نے بھی حوثیوں کے میزائل حملے کی مذمت کی ہے۔( فوٹو سبق)
عرب پارلیمنٹ نے یمن کے شہر مارب میں شہریوں کی ہلاکت  پر حوثی ملیشیا کی مذمت کرتے ہوئے میزائل حملے کو انسانیت سوز جرم قرار دیا ہے۔
سرکاری خر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق حوثی دہشتگردوں نے مارب میں میزائل حملے میں 17 افراد کو ہلاک اور دسیوں کو زخمی کیا ہے۔
عرب پارلیمنٹ نے بیان میں کہا کہ ’حوثیوں نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ انسانیت سوزجرائم کے ذمہ داران پر فوری مقدمہ چلایا جائے۔ وقت گزرنے پر بھی مجرم سزا سے نہیں بچ سکیں گے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ حوثیوں کا نیا جرم ان کے دہشتگردانہ جرائم کی فہرست میں ایک اور بھیانک اضافہ ہے‘۔ 
دوسری جانب مصری دفتر خارجہ نے بیان میں مارب کے بے قصور شہریوں پرحوثیوں کے میزائل حملے کی مذمت کی ہے۔
مصر نے یمنی حکومت سے یکجہتی کا اظہار جبکہ ہلاک ہونے والوں کے اعزہ، یمنی حکومت و عوام سے تعزیت کی کی ہے۔
مصری دفتر خارجہ نے بیان میں مزید کہا کہ’ نیا حملہ اس بات کا مزید تقاضا کرتا ہے کہ سعودی امن اقدام کے بموجب یمن بھر میں جنگ بندی ہو اور مکمل سیاسی تصفیے کے لیے مذاکرات کیے جائیں‘۔ 

شیئر: