Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے معروف مال میں اجتماعی جھگڑے کے بعد گرفتاری

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید 13 افراد کو گرفتار کیا گیا۔(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے دارالحکومت کے ایک معروف مال میں اجتماعی جھگڑے میں ملوث افراد کو حراست میں لیا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پولیس ترجمان میجر خالد الکریدیس  20 سالہ سعودی شہری اور دو خواتین کے درمیان جھگڑا ہوا۔  پولیس نے جھگڑے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرلی۔ 
دوسری جانب ریاض پولیس نے جھگڑے کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر مزید 13 افراد کو گرفتار کیا۔ انہیں قانونی کارروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔   

شیئر: