Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام کے مال میں سیکیورٹی گارڈز حملے میں زخمی، نوجوان گرفتار

ایک زخمی گارڈ کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے( فوٹو سبق)۔ 
سعودی عرب میں دمام کے معروف مال میں پیر کو ایک نوجوان نے تین سیکیورٹی گارڈز کو حملہ کرکے زخمی کردیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایک سیکیورٹی گارڈ نے خاتون اور اس کی بیٹی سے شاپنگ سینٹر میں داخلے سے قبل توکلنا ایپ دکھانے کے لیےکہا۔ 
موبائل دیکھنے پر پتہ چلا کہ توکلنا ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ سیکیورٹی گارڈ نے خواتین سے کہا کہ وہ ایپ کو اپ ڈیٹ کریں۔
سیکیورٹی گارڈ نے توکلنا اپ ڈیٹ کرتے ہی ماں بیٹی کو مال میں داخلے کی اجازت دی تاہم اس واقعے کے دو روز بعد ایک نوجوان شاپنگ مال کے اسی گیٹ پر پہنچا اور اس سیکیورٹی گارڈ کو جس نے خواتین کو روکا تھا زدوکوب کیا اور مال کے اندر چلا گیا۔
مال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز نے سی سی کیمروں کی مدد سے نوجوان کو نشاندہی کرکے روکا تاہم اس نے موقع پرموجود تین سیکیورٹی گارڈز کو  بھی زدوکوب کیا اور ان پر چھری سے حملہ کردیا، ان میں ایک کی حالت نازک ہے۔
پولیس نےحملہ آور نوجوان کو قانونی کارروائی کے لیے گرفتار کرلیا جبکہ زخمی گارڈ کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرادیا۔ 

شیئر: