Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مردان: انسداد پولیو مہم کے دوران فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان اور نائیجیریا سمیت پاکستان میں پولیو وائرس موجود ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے دبئی اڈہ میں انسداد پولیو مہم کے دوران نامعلوم مسلح افراد  کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
مردان کے ضلعی پولیس افسر ڈاکٹر محمد زاہداللہ نے اردو نیوز کو بتایا کہ بدھ کو دونوں پولیس اہلکار انسداد پولیو ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی پر معمور تھے۔
انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیم کی خواتین ورکرز کو گھروں پر چھوڑنے کے بعد پولیس اہلکار واپس جا رہے تھے جب کو ان کو نشانہ بنایا گیا۔
’دونوں پولیس اہلکاروں سید علی رضا اور شاکر نے ڈیوٹی مکمل کی اور وہ واپس جا رہے تھے جب ان پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، دونوں موقع پر ہلاک ہوئے۔‘
ڈاکٹر محمد زاہداللہ کا کہنا ہے کہ پولیو سے بچاؤ کی مہم جاری رکھنے کے بارے میں اہکاروں کی تدفین کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔
دونوں پولیس اہلکاروں کا تعلق ضلع مردان سے تھا۔
پاکستان میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز سات جون سے ہوا تھا۔
اس سے قبل بھی انسداد پولیو ٹیم کے خلاف اسی قسم واقعات ہوئے ہیں جس میں پولیس اہکاروں سمیت انسداد پولیو ٹیم میں کام کرنے والی خواتین بھی نشانہ بنی ہیں۔
کسی گروپ نے اس واقعے کی ذمے داری فی الحال قبول نہیں کی۔

شیئر: